بنوں: دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق۔۔وجہ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

Dec 27, 2021 | 00:08:AM
بنوں، دو گروپوں، فائرنگ، 5افراد جاں بحق
کیپشن: لاشیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں جائیداد کے تنازعہ پر دو خاندانوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ اشتعال میں آکر مزید کوئی فائرنگ کا واقعہ نہ ہوجائے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ۔۔۔دارالخلافہ میں کرفیو کا اعلان