بابراعظم اور رضوان اچھے کھلاڑی ، ٹی ٹونٹی کیلئے موزوں نہیں: مکی آرتھر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابراعظم اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کرکٹ تبدیل ہو چکی ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ مائیک ہیسن کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان بارے افسوسناک خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ ہیسن اور سلمان علی آغا اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتےہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔