خاتون کا بے وفا شوہر سے علیحدگی پر جشن، سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے

Aug 27, 2023 | 16:38:PM
خاتون کا بے وفا شوہر سے علیحدگی پر جشن، سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصری خاتون نےبے وفا شوہر سے طلاق لینے کے بعد بھر پور جشن منایا اور ساتھ ہی ساتھ   سڑک پر کھڑے ہوکر راہگیروں کو سونے کے تحائف بھی تقسیم کر ڈالے۔


العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مصری خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شوہر سے علیحدگی اور عدت کے بعد  مصری خاتون کو سڑک پر  جشن مناتے دیکھا گیا اور اسی دوران خاتون نے  راہگیروں میں سونے کے تحائف بھی بانٹے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں خاتون کو سجے سنورے کیک کے ساتھ کھڑے میڈیا سے گفتگو کرتے دکھا گیا، جشن مناتی خاتون کے کیک پر’ طلاق مبار ک ہو طلاق مبارک ہو ‘ درج تھا۔ 

خاتون نے بتایا کہ اس موقع پر انھوں نے راہگیروں میں سونے کے تحائف تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مصری خاتون کا کہنا تھا کہ طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی جسے میں بلکل قبول نہیں کرتی لہٰذا میں طلاق پر اداس نہیں ہوں۔