سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے لاپتہ بھائی مراد اکبر گھر پہنچ گئے 

Aug 27, 2023 | 16:32:PM
سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے لاپتہ بھائی مراد اکبر گھر پہنچ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق مشیر داخلہ  اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی شہزاد اکبر کے بھائی گھر واپس لوٹ آئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر 28 مئی سے لاپتہ تھے ، جن کی اب گھر واپسی کی  شہزاد اکبر نے خود اطلاع دی ہے ۔

دوسری جانب سابق پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان کے 5 جولائی کو لاپتہ ہونے والے بھائی عمر نواز اعوان بھی گھر پہنچ گئے  ہیں، دونوں رہنماؤں نے ٹویٹ کے زریعے بھائیوں کی واپسی کی تصدیق کر دی۔