25 مئی کو گرفتار ہونے والا شہری نئی مشکل میں گرفتار

Aug 27, 2022 | 12:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 25 مئی کوپولیس نے پی ٹی آئی ورکر بنا کر پکڑا، اب ن لیگ کاکارکن بناکرپکڑلیا، شہری نئی مشکل میں پھنس گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور پولیس نے قومی احتساب بیورو (نیب) دفترپرحملےکے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی پکڑدھکڑشروع کردی۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئےشہری  کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پولیس نے مجھے پی ٹی آئی ورکر کے طورپرپکڑا، اب ن لیگ کاکارکن بناکرپکڑلیا ہے،عبدالعلیم خان کے ساتھ تھا لیکن ن لیگ میں نہیں ہوں۔پولیس کے مطابق نیب دفترپر حملے کے مقدمہ میں ریس کورس پولیس نے بستی سیدن شاہ سے 2 افرادکوحراست میں لےلیا۔ پولیس نے شہری سے بیان حلفی لکھوالیاکہ نیب دفترپر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ریس کورس نیب حملہ کیس کی تفتیش کررہے ہیں اور نیب حملہ کیس میں لوگوں سےپوچھ گچھ کی جارہی ہے