ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کوپٹرول نہ دینے کا فیصلہ 

Aug 27, 2021 | 21:59:PM
ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کوپٹرول نہ دینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کوپٹرول نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر بینرز کر دیئے ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا۔
پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں
جس کے بعد پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ بینرز آویزاں کریں گے، ویکسی نیشن کارڈ دکھائیں، پٹرول ڈلوائیں۔

کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ 30 اگست کے بعد پٹرول پمپس بھی چیک ہونگے۔ بغیر ویکسی نیشن پٹرول نہیں ڈالیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اپنا قومی فرض ادا کریں۔ کووڈ پھیلاو¿ کی روک تھام میں ساتھ دیں۔ ویکسین کی دونوں ڈوزز اور پہلی ڈوز سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی پٹرول لے سکیں گے۔


اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ قومی ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکیں گے۔
پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دےدی ہے۔ سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جعلی چیئرمین نیب نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بہنوئی سے بھی بھتہ لیا۔سبحان اللہ