دورہ ویسٹ انڈیز مکمل ۔۔قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Aug 27, 2021 | 10:26:AM
 دورہ ویسٹ انڈیز مکمل ۔۔قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی۔یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز میں رہینگے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی  ٹیم کے تمام کھلاڑی جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے ہیں، وطن واپس آنے والے سکواڈ میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

 محمد عباس اور اظہر علی انگلینڈ میں کاونٹی سیزن کھیلیں گے جبکہ کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاکتیں کی تعداد90 ہوگئی