وفاقی آئینی عدالت میں فل کورٹ اجلاس، تمام ججز کی شرکت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں تمام ججز اور رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان اجلاس میں شریک ہوئے،عدالتی کارکردگی بہتر بنانے سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطا بق مقدمات کے جلد فیصلے اور زیر التوا مقدمات ختم کرنے پر زور دیا گیا،بنچز کو مؤثر کیس مینجمنٹ اپنانے کی ہدایت کی گئی،گریڈ 8 تا 16 تک کے عملے کی تربیت کو سراہا گیا،شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم