سرگودھا؛رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے 3خواتین قتل

Apr 27, 2026 | 20:57:PM
سرگودھا؛رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے 3خواتین قتل
کیپشن: کرائم سین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوار حسین کاظمی)سرگودھا میں تہرےقتل کی لرزہ خیز واردات،میلووال میں رشتہ کے تنازعہ پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے  تین خواتین کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں بیٹی اور نوکرانی شامل ہے ،مقتولین میں حنف محسن ، مرحت محسن اور ملازمہ نورین کو قتل کیا گیا ۔

پولیس کاکہناہے کہ شوہر کا سوتیلا بھائی عباس،  بھاوج سے بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا انکار پر فائرنگ کر دی،ملزم فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی