تیز رفتار آئل ٹینکر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا، 8افراد جاں بحق ،25زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عراق کے شہر کرکوک میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل ہانی زین الدین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر کرکوک کے شمال میں تیز رفتار آئل ٹینکر ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹس کے مطابق ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انگور اڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، پوسٹیں تباہ