حنا آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل،پہلگام حملے پر لب کشائی کرکٹ کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی کی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روایتی لباس لہنگے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے لہنگے میں کرکٹ کے نرالے انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر حنا آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ پرجوش انداز میں بلے بازی کر رہی ہیں۔ تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھکا لگانے کی کوشش میں اداکارہ حنا آخرکار آؤٹ ہو جاتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ انڈیا پاکستان جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے جہاں حنا یہ پیغام دے رہی ہیں کہ ایک جانب بھارت پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی مزے سے زندگی انجوائے کررہے ہیں۔
اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ‘میں ابھی تک پہلگام پر حملے سے بہت غمزدہ ہوں‘۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی پر بھی الزام لگا سکتے ہیں، یہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ آپ کے اپنے ملک کے لوگ اس میں ملوث تھے‘۔ حنا کی یہ ویڈیو مداحوں کے دل چرانے میں کامیاب ہوگئی اور ایک صارف نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کسی شہزادی کی طرح لگ رہی ہیں‘۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کو میم میں جواب دینے کا آپ کا یہ طریقہ بہت مزاحیہ تھا‘۔ ایک انستاگرام صارف نے اپنا کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘حنا آپ اورنج لہنگے میں بہت کیوٹ لگ رہی ہیں‘۔ایک اور صارف نے اداکارہ کیلئے اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘لہنگے میں کرکٹ نہیں کھیلیں آپ کو لگ بھی سکتی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ؛سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 2افراد ہلاک