پی ایس ایل کےلئے متبادل غیر ملکی کھلاڑیو ں کے نام مکمل

Apr 27, 2021 | 22:35:PM
پی ایس ایل کےلئے متبادل غیر ملکی کھلاڑیو ں کے نام مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل ہوگیا۔ پی سی بی ایک ساتھ باضابطہ طور پر تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کی ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ بولنگ۔۔آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کر دی
 تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے فیبیان الین ،رومین پاوول اور فیڈل ایڈورڈز ، کراچی کنگز نے مارٹن گپٹل، نجیب اللہ، تھسارا پریرا اور لٹن داس،ملتان سلطانز نے محموداللہ، رحمان اللہ گرباز، جارج لنڈے اور اوبے مکائے، لاہور قلندرز نے شکیب الحسن، فالکنر، برنز،فرگوسن اور پرسانا، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے آندرے رسل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ، جانیمن ملان کو پک کر لیا ہے۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لئے متعدد انٹرنیشنل کھلاڑی بھارتی لیگ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بھی کورونا سے متا ثرہ لو گوں کی دلجوئی کیلئے سا منے آگئے