کراچی: دکاندار نے ڈاکو مار دیا.2زخمی۔2گرفتار۔لاش برآمد

Apr 27, 2021 | 13:35:PM
کراچی: دکاندار نے ڈاکو مار دیا.2زخمی۔2گرفتار۔لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے ڈاکس میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، قائد آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، سرجانی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لئے،1 شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔

پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 5 ساتھی فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو عبدالحق سمیت 6 مسلح ڈاکو کریانہ کی دکان میں لوٹ کی نیت سے داخل ہوئے تو دکاندار نے فائرنگ کر دی جس سے  ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔قائد آباد پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم علی شیر اور یونس کے قبضے سے 2 پستول، 14 ہزار روپے کی نقد رقم اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی ملی ۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ لیا۔ پولیس نے پہنچ کر ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا، دونوں ملزم پلاسٹک کی پستول سے شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔سچل گوٹھ کے مارووڑا چوک کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم