افغانستان: گیسٹ ہاؤس پر مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Apr 27, 2021 | 13:23:PM
افغانستان: گیسٹ ہاؤس پر مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان ذرائع ابلاغ  کے مطابق صوبے ننگرہار میں مسلح افراد  نے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آوروں نے گیسٹ ہاؤس پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے باعث طالبان کا ایک سابق اہلکار بھی ہلاک ہوگیا جبکہ اس واقعے میں3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو طلب کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر تلاشی کا عمل شروع کر دیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی.

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کا علاج بلیچ، لاکھوں ڈالر کمانےوالے باپ اور بیٹے گرفتار