تر کی میں مکمل لا ک ڈاﺅن۔۔تاریخ کا اعلا ن کر دیا گیا

Apr 27, 2021 | 00:06:AM
تر کی میں مکمل لا ک ڈاﺅن۔۔تاریخ کا اعلا ن کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ترکی نے 29 اپریل سے 17 مئی تک مکمل لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ترکی میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان صدر رجب طیب ایردوان نے کیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ کی تین گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سوچ سے زیادہ حالات خراب،مزید 2806 افراد ہلاک
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کم کرنا ہے وگرنہ اس کے منفی نتائج ہماری سیاحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کو شدید متاثر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نامور ٹی وی ادا کا ر نے کورونا ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا