آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران متنازع اشاروں کے معاملے پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی سپورٹس ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے اس کے علاوہ انہیں اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا،تاہم انہیں بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛قومی سکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟جانیے