پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟
کیپشن: قومی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کے انتخاب کے لیے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا 29 ستمبر کو رپورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال اظہر محمود مشاورت مکمل کر رہے ہیں، ٹیسٹ سکواڈ میں ایک سے دو نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!گلوکار نجم شیراز کی دنیا اجڑ گئی