ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے

Sep 26, 2025 | 12:07:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبا اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

طلباء نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھر پور عزم کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

شرکاء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔