ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

Sep 26, 2025 | 11:57:AM
ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی، انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023 سے غزہ میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔

 ملالہ فنڈ فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو 7 لاکھ ڈالر امداد دے چکا ہے، ملالہ فنڈ 2023 سے انیرا، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، انروا، انارا، راوا اور کائنڈریو ایس اے کو گرانٹس دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپشیا کپ فائنل سے قبل پاکستان کی بھارت کیخلاف بڑی جیت

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پر محاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے، فلسطینی بچے بہتر مستقبل اور ہماری مدد کے مستحق ہیں۔