صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا: پی ٹی اے

Sep 26, 2025 | 10:15:AM
صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا: پی ٹی اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں۔

 تحقیات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا

 تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:یو اے ای نے پاکستان سمیت غیرملکیوں کیلئے نئی شرط متعارف کروادی

پی ٹی اے کی تحقیقات کے مطابق شہریوں کے سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری کا ڈیٹا ایک جگہ پر موجود نہیں۔

 سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس نہیں ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا ممکنہ طور پر ڈارک ویب پر ڈالا گیا۔