بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Sep 26, 2023 | 19:31:PM
بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، کرم، وزیرستان، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  بدھ  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ  اسلام آباد میں  موسم خشک رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا،  تاہم  چترال ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔  
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع  میں گرم رہے گا،صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چھ ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے تجاوز، رپورٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان   میں مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  ہلکی  بارش  ہو سکتی ہے،  جبکہ کشمیر میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔