ورلڈکپ سے قبل بھارتی میڈیا نے بھارتی بلے بازوں کی کمزوری بتادی

Sep 26, 2023 | 14:11:PM
ورلڈکپ سے قبل بھارتی میڈیا نے بھارتی بلے بازوں کی کمزوری بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنے ہی بیٹرز کو درپیش چیلنجز سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز کو کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ بھی دیگر ٹیموں کے فاسٹ بولرز بھارتی بیٹرز کو پریشان کریں گے۔

اس سے قبل شاہین آفریدی کے ساتھ مچل اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی بیٹرز دبئی اور میلبرن میں شاہین آفریدی کی بولنگ کو نہیں بھولے، بائیں ہاتھ کے محمد عامر نے 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو پریشان کرنا شروع کیا تھا۔ 
بھارتی ٹاپ آرڈر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز سے دشواری کا شکارہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 2019کے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے تھے۔

ضرور پڑھیں:میراٹارگٹ ورلڈکپ کھیلنا ہے :کیوی کپتان

شاہین آفریدی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارک کے علاوہ دیگر بولرز بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، انگلینڈکے ریس ٹوپلے اور بنگلا دیش کے شرف الاسلام بھی بھارتی بیٹرز کے لیے چیلنج ہوں گے،اس کے علاوہ انگلینڈ کے سیم کیورن اور ساؤتھ افریقا کے مارکو جینسن بھی ٹاپ آرڈر کے لیے مشکل پیدا کریں گے۔

یاد رہے کہ ان بولروں نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کو اپنی سوئنگ اور یارکرز سے ماضی میں پریشان کیے رکھا ہے۔