میراٹارگٹ ورلڈکپ کھیلنا ہے :کیوی کپتان

Sep 26, 2023 | 11:42:AM
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن  نے کہا ہےکہ میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو اور  میں ایک قدم پیچھے چلا جاؤں میرا  ٹارگٹ ورلڈکپ کھیلنا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن  نے کہا ہےکہ میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو اور  میں ایک قدم پیچھے چلا جاؤں میرا  ٹارگٹ ورلڈکپ کھیلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا ٹاک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے، آپ ورلڈکپ کا حصہ بننے کے لیے پر امید رہتے ہیں، انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں، واپسی کے لیے آپ کو فٹنس درکار ہوتی ہے۔کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں،  ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا اور وہ  ان دنوں وہ  ری ہیب میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا فوکس اس وقت روزانہ کے ری ہیب پروگرام پر ہے، میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو کہ میں ایک قدم پیچھے چلا جاؤں، نیٹس پر بیٹنگ کر رہا ہوں، رننگ میں 100 فیصد نہیں ہوں لیکن میں پہلے سے بہتر ہو رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بابر اعظم اور امام الحق پر چلان کٹ گیا

یاد رہے کہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جب کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔