اگر نواز شریف وزیر اعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا؛شاہد خاقان عباسی

Sep 26, 2023 | 10:11:AM
 اگر نواز شریف وزیر اعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا؛شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنے تو میں خود کو وزیر نہیں دیکھتا۔

 نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے مطمئن نہیں۔ ہمیں پہلے راستے کا تعین کرنا ہوگا، الیکشن اس کے بعد ہونے چاہئیں۔ اگر راستے کا تعین کیے بغیر الیکشن میں گئے تو انتخابات انتشار کے سوا کچھ نہیں دیں گے۔ میں اب مسلم لیگ (ن) کا عہدیدار نہیں، نہ ہی کسی مشاورت کا حصہ ہوں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف وزیر اعظم بنے تو میں وزیر نہیں بنوں گا۔ گالی گلوچ آج کی سیاست بن چکی ہے، 2013 سے 2018 تک خرابیوں کی طویل داستان رہی، بے شک 2018 کے الیکشن کو چوری کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:سرفراز بگٹی کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا بیان، مسلم لیگ ن کا ردعمل آ گیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنا اور آگے کی جانب دیکھنا ہوگا،آج لوگ اسے مسئلہ نہیں سمجھتے، جبکہ یہی چیزیں خرابی کی اصل جڑ ہیں، اگر یہ مسائل درست نہ کیے گئے تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔