بگ باس سیزن 16کے حوالے سے سلمان خان کا بڑا دعویٰ

Sep 26, 2022 | 15:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بگ باس کے حوالے سے سلمان خان کا بؑڑا دعوی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بگ باس کا سیزن 16, کے میزبان اوربالی وڈ اسٹار سلمان خان نے گیم شو کے حوالے سے بڑا دعو یٰٰ کردیا۔ ٹی وی انتظامیہ نے بگ باس سیزن 16 کا نیا پرومو جاری کیا ہے، جس میں سلمان خان 90 کی دہائی کے معروف منفی کردار موگیمبو کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ پرومو کے آغاز میں سلمان خان کے ہاتھ میں چھڑی ہے جس میں شیر کی شبیہہ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 16 کے نئے پرومو میں بالی ووڈ کے مشہور ولنز (فلموں میں منفی کردار ادا کرنے والے) کو چیلنج کرتے ہوئے کنٹسٹنٹ کو شو کے 16ویں سیزن کے حوالے سے خبردار کردیا۔بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اس مرتبہ سب کو ڈر لگے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا اس سیزن میں گیم بدلے گا۔ اور بگ باس خود کھیلے گا ۔

واضح رہے کہ  بگ باس سیزن 16 یکم اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔

 اس مرتبہ گیم شو کو کھیلنے والے کے کچھ امیدواروں کے نام سامنے آئیں ہیں۔ ان میں روہیت شیٹی کے گیم شو کی فنائلسٹ جنت زبیر ،مس انڈیا رنراپ مانیہ سنگھ، ٹی وی ایکٹر  شالنی بٹونی معروف ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی ، ٹی وی کے مقبول اداکارہ ، ٹینا دتہ اور ٹی وی ایکٹر ویوان شامل ہیں۔