سمندری طوفان گلاب آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا

Sep 26, 2021 | 12:50:PM
سمندری طوفان گلاب آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ”گلاب“ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلاب کی سمت مسلسل مغرب کی جانب ہے تاہم اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 ستمبر (پیر) کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان جوڑے سےایسا کیا برآمد ہوا کہ دیکھ کرپولیس دنگ رہ گئی