نوجوان جوڑے سےایسا کیا برآمد ہوا کہ دیکھ کرپولیس دنگ رہ گئی

Sep 26, 2021 | 12:34:PM
 نوجوان جوڑے سےایسا کیا برآمد ہوا کہ دیکھ کرپولیس دنگ رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کیلی فورنیا میں پولیس نے ایک جوڑے کو پکڑا  جس کے پاس سے 20 کلو کارفینٹنل ڈرگس برآمد  ہوا ، یہ ڈرگس اتنا خطرناک ہے کہ ضبط کی گئی مقدار سے پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جان لی جاسکتی ہے ۔

دنیا میں ڈرگس کا کاروبار کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پوری دنیا میں اس کی سپلائی کی جارہی ہے ۔ دنیا کے کئی ملک ڈرگس کی پریشانی جھیل رہے ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے کئی قدم بھی اٹھا رہے ہیں  مگر ڈرگس اسمگلر الگ الگ طرح کے طریقے کو اختیار کرکے لوگوں کو نشے کی لت لگوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ اب پولیس نے ایک مرد اور خاتون کو گرفتار کیا ہے ، جن کے پاس سے ایسا ڈرگس پکڑا گیا ہے جس سے کروڑ وں لوگوں کی جان لی جاسکتی ہے ۔

 ماہرین کے مطابق یہ ڈرگس مارفن سے 10 ہزار گنا زیادہ اور فیٹانل سے 100 گنا زیادہ خطرناک ہے ۔ اس ڈرگس کے ساتھ پولیس کو جوڑے کے پاس سے چار کلو کوکین اور تقریبا ایک کلو ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس نے 20 سال کے اینڈریس اور 23 سالہ کرسٹین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان پر نشیلی اشیا کو رکھنے اور فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ اب ریورسائڈ پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ یہ کارفینٹنل کی اب تک کی سب سے بڑی پکڑی گئی کھیپ ہے ۔ پولیس کے مطابق کارفینٹنل ایک سنتھیٹک اوپی اوئڈ ہے جو اتنا خطر ہے کہ صرف چٹکی بھر ڈرگس استعمال کرنے سے انسان کی جان جاسکتی ہے ۔جتنی مقدار میں جوڑے سے جتنی مقدار میں برآمد کی گئی ہے اتنے میں کروڑوں لوگوں کی جان چلی جاتی ۔اس ڈرگس کو ہاتھیوں کو پکڑنے کیلئے ٹینک ولائزر کی طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔

پولیس کی اطلاعات کے مطابق اس خطرناک ڈرگس کو اسمگلر دوسری نشیلی اشیا میں بھی ملا رہے ہیں ، جس سے نشے کا استعمال کرنے والوں پر خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔
 جوڑے کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے ، جہاں انہیں ڈرگس رکھنے اور فروخت کرنے کا قصوروار تسلیم کرلیا گیا ہے ۔ اب نو نومبر کو انہیں سزا سنائی جائے گی ۔
 یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے بری خبر۔۔رزلٹ جاری نہیں ہوگا