نادرا کی سروسز بحال

Sep 26, 2021 | 11:29:AM
نادرا کی سروسز بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نادرا سے شناختی کارڈ،کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات کی سروسز بحال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی 10 گھنٹے کیلئے معطل کی گئی سروسز بحال کر دی گئیں۔ گزشتہ روز 10 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام نادرا آپریشنل سہولیات معطل رہیں۔
 سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے نادرا سروسز بند کی گئیں تھیں جن کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔نادرا ملک بھر میں تمام میگا سینٹرز کی سروسز بھی اپ گریڈیشن کے بعد بحال کردی گئیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے بری خبر۔۔رزلٹ جاری نہیں ہوگا