امریکہ میں سمندری طوفان ’’ملیسا‘‘ کیٹیگری 5 میں داخل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ میں سمندری طوفان ’’ملیسا‘‘ کیٹیگری 5 میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد ہواوں کی رفتار 160 میل فی گھنٹہ ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کا رخ کرنے سے منع کر دیا ہے ، نیشنل ہیرکین سینٹر کے مطابق طوفان کا آغاز 75 میل فی گھنٹہ رفتار والی ہواوں سے ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل اس ریجن میں اس قدر شدید سمندری طوفان ریکارڈ نہیں کیا گیا ، ایسا پہلی مرتبہ ہے جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں ، طوفان کے دوران 15 سے 25 انچز تک بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فرانسیسی میوزیم سے ہیروں کی چوری میں ملوث مشتبہ افراد گرفتار