31دسمبر کو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے، حنیف عباسی 

Oct 26, 2025 | 18:14:PM
31دسمبر کو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے، حنیف عباسی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید احمد سید ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 31دسمبر کو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈکٹ منصوبہ کےلیے 400 کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے کل 884کلومیٹر ٹریک ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ روہڑی کراچی 500 کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے 2بلین ڈالر کا معاہدہ کےلئے بات چیت جاری ہے،جولائی 2026ء تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے،ٹریک کی بہتری کےلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی سٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے،شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے 7 نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہےہیں

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کریں گے،پیسنجر سے پیسے کماکر فریٹ پر لگا رہے ہیں،دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 25 خوارج ہلاک، 5 جوان شہید