ٹی ایل پی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی:عطاء تارڑ

Oct 26, 2025 | 13:30:PM
ٹی ایل پی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی:عطاء تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں بھی ٹی ایل پی نے مشروط معاہدہ کیا تھا جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔

 وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تصویروں کی صفائی کرنا اور جیل کے باہر سڑکوں پر بیٹھنا یہ وزیراعلیٰ کے پی کا کام نہیں۔

 وزیراعلیٰ کا کام ہوتا ہے عوامی فلاحی منصوبے لائے جیسا کہ ستھرا پنجاب۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے، سیلاب زدہ علاقہ جات میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:’’اب ڈنکی لگائیں گے‘‘افغان باشندوں کی خفیہ منصوبہ بندی بےنقاب!

 بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اس کا جواب یہ نہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے خلاف دہشت پھیلانے کے کافی شواہد دیئے۔

 مریدکے میں شہید ایس ایچ او کو 21 گولیاں ماری گئیں، سیاست میں وقت بدلتا رہتا ہے، ہمیں عاجزی سے کام کرنا چاہیے۔