وہ وقت جب ماہرہ خان گھر کا ٹوائلٹ خود صاف کرتی تھیں

Oct 26, 2023 | 23:26:PM
وہ وقت جب ماہرہ خان گھر کا ٹوائلٹ خود صاف کرتی تھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ  ماہرہ خان کا شمار آج صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے لیکن اس مقام تک پہنچنے کے لیے انہوں نے کڑی جدوجہد کی ہے، حتیٰ کہ ایک انٹرویو میں وہ انکشاف کر چکی ہیں کہ وہ گھر میں نہ صرف "پوچا" لگاتی رہی ہیں بلکہ ٹوائلٹ بھی صاف کرتی رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند سال قبل "فوچیا" میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کئی پوشیدہ گوشوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ 17سال کی عمر میں جب وہ اداکارہ نہیں بنی تھیں، تب وہ اپنے بھائی اور اس کے ایک دوست کے ہمراہ امریکہ میں ایک ہی فلیٹ میں رہتی تھیں اور اس فلیٹ کی صفائی ستھرائی خود کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں وہ فلیٹ کا ٹوائلٹ بھی خود ہی صاف کرتی تھیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ”میرے چھوٹے بھائی حسان خان مجھ سے صرف ایک سال چھوٹے ہیں اور ہم جڑواں لگتے ہیں۔ ہمارے درمیان اچھی دوستی ہے۔ میرا بھائی دنیا کا بہترین انسان ہے، اس نے ہی مجھے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’میشن‘ متعارف کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:کاش لوگ دل کا زخم محسوس کر پاتے, نعمان اعجاز