ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک سے اہم خبر آگئی

Oct 26, 2023 | 11:58:AM
 امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری دن کے آج چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری دن کے آج چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 21پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280روپے سے تجاوز کرگیا.

اسٹیٹ بینک میں ڈالر 279.88 روپے سے بڑھ کر 280.09 روپے پر بند ہوا.   

رپورٹ کے مطابق 4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج چوتھے روز کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔  100 انڈیکس 161 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 339 پر آگیا۔ 

مزید پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 435 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین  کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رضوان دیکھا جارہا ہے۔