صادق آباد، گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

Oct 26, 2023 | 02:02:AM
صادق آباد، گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صادق آباد میں کباڑیے کے گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں کباڑیے کے گھر میں دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، واقعے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، افسوسناک واقعہ کباڑیے کی جانب سے سلنڈر کھولنے کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: سکھر، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی

اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جان بحق ہونے والوں میں 2 سالہ موسیٰ، والد شیراز اور والدہ عقیلہ شامل ہیں۔ اہل محلہ نے بتایا کہ شہزاد کباڑ کا کام کرتا تھا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔