پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، شیخ رشید

Oct 26, 2022 | 16:50:PM
پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا،پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے طاقت کا استعمال کیا تو اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایوان وزیرِ اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لانگ مارچ کر رہا ہوں، یہ مارچ ہم نے پہلے شروع کر دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے پی ٹی آئی کا حکومت مخالف لانگ مارچ شروع ہو گا، ہمارا مارچ پرامن احتجاج ہو گا۔