پاکستان کی جیت کا جشن ۔۔۔ بھارت میں مسلمان ٹیچر  نوکری سے فارغ

Oct 26, 2021 | 23:55:PM
مسلم ٹیچر ، نوکری سے فارغ
کیپشن: مسلم ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بھی  شئیر کی تھیں۔خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تخت و تاج اور دولت کو ٹھوکر مار کر جاپانی شہزادی کی کلاس فیلو سے شادی