بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے، اسکا مینیو چیک کریں،خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے، اس کا مینیو چیک کر یں، 5سٹار ہوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ۔
خواجہ آصف نے ایکس پر ایک پیغام شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کم ظرف کی گفتگو سنیں۔ اسکا کھانا باہر سے آتا ھے اور اسکا مینو چیک کریں 5سٹار ھوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ۔ اسکے پاس TV بھی ھے اور مرضی کے چینل دیکھتا ھے۔ ورزش کی مشینیں بھی موجود ھیں۔ ھم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے۔ کھانا جیل کا تھا۔ جیل کے دو کمبل تھے۔ جنوری کے مہینے تھے گرم پانی نہیں تھا۔ سپر نٹینڈ نٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آ کے گیزر اتروایا تھا۔ اسکو ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر میسر ھے۔ اسکو جیل کے لاؤڈ سپیکر پہ یہ تقریر سننی چاہئے ۔ اللہ سے ڈرنا چائیے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس ،کل ہونیوالا جیل ٹرائل منسوخ، بانی پی ٹی آئی کےوکیل کو آگاہ کر دیا گیا