شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) پشاور ہائی کورٹ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر وزیرستان کے ایک پرائیویٹ شخص نے درج کرائی تھی جبکہ قانون کے مطابق ریاست مخالف جرائم میں ایف آئی آر صرف وفاقی یا صوبائی حکومت کے ذریعے ہی درج ہو سکتی ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ ایف آئی آر منسوخ کی جائے کیونکہ یہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔
عدالت کے محفوظ شدہ فیصلے کا امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : خبردار!بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اب جیل جائیگا، لگژری سیلون کے کرائے میں بھی کمی