ہم یہاں واپس جانے کیلئے نہیں آئے،فوادچودھری

Nov 26, 2022 | 18:02:PM
تحریک انصاف، فواد چودھری، یہاں جو لوگ، واپس، ملک کی تاریخ، درست کیا جائے،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ یہاں جو لوگ آئے ہیں یہ واپس جانے کیلئے نہیں آئے، چاہتے ہیں ملک کی تاریخ کو درست کیا جائے ۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ عمران خان کے آنے کا پتہ چلا تو شہباز شریف ترکیہ چلے گئے، یہاں جو لوگ آئے ہیں یہ واپس جانے کیلئے نہیں آئے، شہباز شریف آپ واپس آﺅ ہم آپ کو ایئرپورٹ پر ملیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ گھوڑا بھی حاضرہے، میدان بھی ہے، بھاگ کیوں رہے ہو،فاطمہ جناح کو مینڈیٹ چوری کرکے انہیں ہرایاگیا، چاہتے ہیں ملک کی تاریخ کو درست کیا جائے ،ان کاکہناتھا کہ فیصلہ جو بھی ہو ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے میں 15 ہزار سے بھی کم لوگ شریک ہیں، رانا ثنا اللہ