ڈانسر کیسے بنی؟ نورافتحی کے اہم انکشافات, ویڈیو وائرل

Nov 26, 2021 | 22:09:PM
ٹاپ ڈانسر کیسے بنیں،انٹرویو، اہم انکشاف
کیپشن: نورافتحی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نورافتحی بالی ووڈ کی ٹاپ ڈانسر کیسے بنیں، ایک انٹرویو میں اہم انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نورا فتحی مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ ہے ان کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے۔انہوں نے بالی ووڈ میں فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے آغاز کیا اور تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئیٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی، اس نے بگ باس 9 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور 84 دن تک وہاں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے بڑی خبر ۔۔ پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرلی
 نورا فتحی کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے لیکن وہ ٹاپ ڈانسر کیسے بنی؟اسی حوالے سے نورا فتحی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ٹاپ ڈانسر کیسے بنی۔
 نورا فتحی نے انکشاف کیا کہ بچپن میں چونکہ گھر میں سختی تھی اور ڈانس کرنا منع تھا لیکن وہ کمرہ بند کر کے ڈانس کرتی تھی بعض اوقات کمرہ بند کرنا بھول جاتی تو اس کی ماں دیکھ لیتی اور کہتیں یہ کیا کر رہی ہو ڈانس کررہی ہو کیا؟میں کہتی نہیں نہیں میں تو میک اپ کر رہی ہوں جس کے بعد میں کمرہ بند کر کے پھر ڈانس کرنے لگتی۔نورا فتحی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق کے بعد ایک اور کرکٹر نے باب وولمر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کردی