بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ۔۔ پہلا ٹیسٹ میں ٹم ساؤتھی کی شاندار بالنگ

Nov 26, 2021 | 19:44:PM
نیوزی لینڈ ، فاسٹ ،بالر ،ٹم ساؤتھی
کیپشن: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر کانپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی نےشاندار بالنگ کرتے ہوئے 69 رنز دیکر  پانچ وکٹیں حاصل کیں۔بھارت  کی ٹیم پہلی اننگز میں 345 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین پارک گراؤنڈ پر اپنا بھارت کی جانب سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو  شروع کرنے والے کھلاڑی شریس آئیر  نے شاندار سینچری سکور کی وہ 105رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ دوسرے دن کا کھیل مکمل طور پر مہمان ٹیم  نیوزی لینڈ کے نام رہا۔بھارت  کی پہلی اننگز کے 345 رن کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ جوڑی نے محتاط طریقے سے بیٹنگ کی اور بغیر وکٹ گنوائے 129 رن بنائے۔ ٹام لیتھم 50 ناٹ آؤٹ اور ول ینگ 75 ناٹ آؤٹ سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے لگی