ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا

Nov 26, 2021 | 09:29:AM
موسم ، سرد ، خشک
کیپشن: موسم کی صو رتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔

پنجاب کے اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ میدانی اضلاع میں سموگ، ہلکی دھندچھائی رہے گی۔ اس دوران شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور پہاڑی علاقوں میں سردرہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا،  صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد ر ہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ۔۔ قومی کرکٹرز محفوظ