ریکھا نے کپل شو میں میزبا ن کو کھری کھری سناد یں،ویڈیو وائرل

Nov 26, 2020 | 20:20:PM
ریکھا نے کپل شو میں میزبا ن کو کھری کھری سناد یں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کا میڈی شو ’دی کپل شرما‘ میں مایہ ناز اداکارہ ریکھا نے شو کے میزبان سے دلچسپ گفتگو کی ،جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے انسٹا اکائونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں مایہ ناز و خوبصورت اداکارہ ریکھا موجود ہیں اور وہ ان سے اپنے مزاحیہ انداز میں دلچسپ گفتگو کررہے ہیں۔گفتگو کے دوران ریکھا ان سے یہ کہتی ہیں کہ انہیں اڑتے اڑتے خبر آئی ہے کہ کپل نے ان کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھی ہے اور اس حساب سے یہ دنیا کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی۔جس پرشوکے میزبان مزاحیہ اندازمیں ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، آپ کویہ جس نے بھی کہا بالکل غلط کہا، میں نے آپ کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اورتب دیکھی ہیں جب 100 روپے میں 4 فلمیں ملتی تھیں۔
یا درہے کہ ادا کا رہ ریکھا کا شما ر اپنے دور کی ما یہ نا ز او ر خو بصورت ترین ہیروئنز میں ہو تا تھا۔سا نو لی رنگت کے با وجو د وہ انڈین سلو ر سکرین پر ایک دہا ئی تک چھائی رہیں اور ان کا مقا بلہ اپنے دور کی مشہور ادا کا راﺅں ہیما مالنی،نیتو سنگھ،ممتاز،پر وین بو بی سے بھی رہا تھا۔اس دو را ن ان کا سپر سٹا ر امیتابھ بچن کے سا تھ افئیر بھی بہت مشہور ہوا ۔تاہم سٹا ر فلمسٹار نے اس دو را ن جیہ بہادری سے شا دی کر لی تھی جو اب تک قا ئم ہے۔