سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سونے کی قیمت میں200 روپے کا اضافہ ۔ فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار پانچ سو روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔ فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نرخوں کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دو سو روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔
دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس وزن پر سونا چورانے ہزار سات سو چھتیس روپے میں فروخت ہوا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمتایک ہزار ایک سو اسی روپے پر رہی۔
گزشتہ روز چوبیس کیرٹ سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونا ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔