پنجاب میں ایک کروڑ 20 لاکھ ویسٹ بیگز مفت تقسیم کئے جارہے ہیں: عظمیٰ بخاری
کیپشن: عظمیٰ بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کےلیے ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 20 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 35 سے 37 لاکھ جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے پنجاب کے شہریوں سے اپیل کی کہ الائشیں ویسٹ بیگ میں ڈال کر مخصوص جگہ پر رکھیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:یورپ بھی شدید ہیٹ ویو کی زد میں; پارہ ہائی، ماہرین نے اہم بیان جاری کر دیا