امیگریشن حکام کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی،خاتون مسافر آف لوڈ

May 26, 2026 | 17:54:PM
امیگریشن حکام کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی،خاتون مسافر آف لوڈ
کیپشن: امیگریشن حکام کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی،خاتون مسافر آف لوڈ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)فیڈرل تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )امیگریشن حکام نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی شادی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام بنادی،حکام نے خاتون مسافر آف لوڈکردیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے عمان جانے والی خاتون مسافر کرن منظور دختر منظور مسیح کو مشکوک پایا،مسافر کو جعلی شادی دستاویزات پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ 

ترجمان کے مطابق خاتون پاکستانی پاسپورٹ اور Relative Joining (Resident) ویزا پر عمان جا رہی تھی،دورانِ امیگریشن کلیئرنس خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک پاکستانی شہری سجاول سے شادی کی جس سے شادی کی وہ اس وقت عمان میں مقیم ہے،جانچ کے دوران پیش کردہ میرج سرٹیفکیٹ مشکوک پایا گیا جبکہ اس پر موجود کیوآر کوڈ اور بار کوڈ ویریفائی نہ ہو سکے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون نے بیان دیا کہ اس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی،خاتون اپنے مبینہ شوہر اور سسرال سے متعلق بنیادی معلومات فراہم نہ کر سکی،دورانِ تفتیش اس کے بیانات اور دستاویزات میں متعدد تضادات بھی سامنے آئے، مشکوک دستاویزات اور غیر تسلی بخش معلومات کی بنیاد پر خاتون مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے غیر قانونی امیگریشن، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی ناساز طبیعت، ہسپتال منتقل