زہریلی گیس نے پیپر مل میں کام کرنیوالے4 مزدورں کی جان لے لی

May 26, 2025 | 20:45:PM
زہریلی گیس نے پیپر مل میں کام کرنیوالے4 مزدورں کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )خانپور کے علاقے میں زہریلی  گیس کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرتے ہوئے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئےاور4بے ہوش افراد کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ المناک واقعہ خانپور کے علاقے فیروزوالہ میں فلائنگ پیپر مل میں پیش آیا۔ فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے زہریلی  گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر  گر گئے۔ جن میں سے4افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد بے ہوش ہو گئے۔ 

 ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو موقع پر فوری طبی امداد دی اور  4 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا  ۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین ، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس ،30 سالہ علی حیدر ولد محمد یوسف سے ہوئی جبکہ مرنے والے چوتھے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ اعظم کا ایران پہنچنے پر پرتپاک استقبال،ایرانی صدر کے استقبالیہ میں آرمی چیف کے ہمراہ شرکت