کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

May 26, 2025 | 19:02:PM
کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی میں شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر الٹی بس کی کھڑکیوں سے باہر نکلے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے نتیجے میں پیش آیا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے