برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ،750 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا

May 26, 2025 | 13:41:PM
برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ،750 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ہوگیا , برائلر گوشت کی قیمت متعین نہ ہوسکی  جبکہ زندہ برائلر کے دام غیر مستحکم ہیں, مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں 750روپے کلو میں فروخت ہونے لگاہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے فارم گیٹ ریٹ زندہ 383 روپے کلو مقرر، انتظامیہ کی جانب سے ہول سیل زندہ برائلر 397 روپے کلو مقرر کیا گیا، پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

 فارمز کی جانب سے زندہ کا سپلائی ریٹ 440 روپے وصول کیا جانے لگا، مارکیٹ میں زندہ برائلر گوشت 640 روپے کلو تک فرو خت ہورہا ہے۔

پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

 فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی کم ،قیمت 304روپے درجن مقرر ہوگئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار روپے کی ہو گئی۔