لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سےشروع

Mar 26, 2026 | 11:10:AM
 لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سےشروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورمیں میٹرک کےسالانہ امتحانات کاآغاز27مارچ سےہوگا۔
لاہوربورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کےتحت ہونےوالے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 85 ہزار امید وار شرکت کریں گے،امیدواروں کیلئے 880 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں،26 امتحانی مراکزکی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سےکی جائےگی۔
تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ144نافذہوگی،کسی غیرمتعلقہ شخص کوامتحانی سنٹرزمیں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پروفیسرآف اینستھیزیا کی چار آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
پہلاپرچہ عربی،کمرشل جغرافیہ اورتاریخ کا لیا جائے گا جبکہ میٹرک کا آخری پرچہ16اپریل کوپنجابی اورتاریخ اسلام کا لیاجائےگا۔
 نہم جماعت کےسالانہ امتحانات17اپریل سےشروع ہوں گے۔